نئی دہلی، 06 اگست، (یواین آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے ہندوستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود محمد الصلاتي سے ملاقات کے بعد یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر الصلاتي نے آج مسٹر نقوی سے ان کے دفتر
میں ملاقات کی جس کے دوران ہندوستان عازمین حج کی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے مسٹر نقوی کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت عازمین کے سٖفر حج کو آسان بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی اور اس معاملے میں حکومت ہند کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔